روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں استحکام

November 29, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) روپے کے مقابلے پر ڈالر کی قیمت میں استحکام،یورو کی قیمت میں 2 روپے اور پاونڈ کی قیمت میں 1.10 روپے تک کا اضافہ،فاریکس ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید224.00روپے اور قیمت فروخت 224.25 روپے پر برقرار رہی ،اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت خرید 228.75روپے اور قیمت فروخت 231.00روپے پر مستحکم رہی ، فاریکس رپورٹ کے مطابق پیر کو یورو کی قیمت خرید 1.98روپے کے اضافے سے 245.52 روپے سے بڑھ کر 247.50 روپے اور قیمت فروخت 2روپے کے اضافے سے 248.00روپے سے بڑھ کر 250.00روپے ہو گئی ہے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 1.10روپے کے اضافے سے285.00روپے سے بڑھ کر 286.10روپے اور قیمت فروخت ایک روپے کے اضافے سے 288.00روپے سے بڑھ کر 289.00 روپے ہو گئی۔