کمر توڑ مہنگائی سے شہری پریشان سرکاری ریٹ لسٹ مکمل نظر انداز

November 29, 2022

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) راولپنڈی میں بھی کمر توڑ مہنگائی نے شہریوں کو پریشان کردیا۔ کوئی دکاندار سرکاری طور پر مقرر کردہ ریٹس پر کوئی چیز بھی فروخت کرنے پر تیار نہیں ۔اس وقت اوپن مارکیٹ میں انڈے 275روپے فی درجن، مرغی (زندہ) 295 روپے کلو، مرغی کا گوشت 435، گوشت (بڑا) 900، گوشت (چھوٹا) 1600 روپے فی کلو، دیہی 180 روہے، دودھ (کھلا) 170، چاول 300، گھی 510 روپے فی کلو ،، کیلا 150 روپے درجن، مسمی 160، انار 290، سیب، 250 سے 280 روپے کلو، ، ٹماٹر 250، لہسن 310، ادرک 345، بینگن 70 روپے، اروی 110، مولی 40، گوبھی 80 روپے فی کلو، شملہ مرچ 110 جبکہ پیاز 230 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔