راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پتنگ کٹنے کے رنج میں پڑوسی نے چاقو مار کر نوجوان کوشدیدزخمی کردیا،تھاتھانہ رتہ امرال کو محمدذیشان نے بتایاکہ ڈھوک رتہ میں میرابھانجااسد اپنے گھرکی چھت پرپتنگ اڑارہاتھا جس کی پتنگ سے سلیم جوکہ میراکزن ہے اور برابر والے گھرمیں رہتاہےکی پتنگ سے پیج بازی ہوئی اور سلیم کی پتنگ کٹ گئی اسے چھڑوانے کے لئے آگے بڑھا تو سلیم نے اپنی جیب سے چاقو نکال لیااور مجھ پرسیدھے وار کئے جومجھے جسم کے مختلف حصوں پر لگے اور زخمی ہوکرنیچے گرگیا۔