میپکو نے ڈپوزٹ سروس کنکشنوں کے لئے میٹریل جاری کر دیا

November 29, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر)میپکوکے شعبہ میٹریل مینجمنٹ نے اکتوبر 2022ء تک ڈیمانڈ نوٹسز اداکرنے والے ڈپوزٹ سروس کنکشنوں کی تنصیب کے لئے میٹریل کا اجراء کردیاہے۔ ڈائریکٹرمیٹریل مینجمنٹ میپکو ملک محمد عارف وینس کے مطابق ڈپوزٹ سروس کنکشنوں کے حصول کے لئے ادائیگیاں کرنے والے گھریلو، کمرشل، صنعتی، سرکاری، ٹیوب ویل اور دیگر کیٹگریز کے کنکشنز کی تنصیب کے لئے ریجن بھر کے 9آپریشن سرکلوں کو 700ہائی ٹینشن سٹیل سٹرکچر (پولز) اور 8ہزار461سٹیل پن فراہم کردی گئی ہیں ۔