انٹرنیشنل کرکٹرز کی اکثریت کیلئے ٹی 20 لیگز اولین ترجیح، فیکا کا انکشاف

November 30, 2022

کراچی (جنگ نیوز) فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشنز (FICA) نے اپنی سالانہ رپورٹ میں ایک چونکا دینے والا انکشاف کیا ہے جس کے مطابق بین الاقوامی کرکٹرز کی اکثریت نے عالمی سطح پر ٹی 20 لیگز کیلئے ملکی بورڈز کے ساتھ سینٹرل کنٹریکٹس نہیں کرنا چاہتے۔ اس سروے میں بھارتی کرکٹرز شامل نہیں۔ فیکاکی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ڈومیسٹک لیگز میں کھیلنے کے لیے زیادہ معاوضہ ملنے پر 49 فیصد کرکٹرز سنٹرل کنٹریکٹ کو مسترد کرنے پر غور کریں گے۔ 40 فیصد پلیئرز براہ راست غیرملکی لیگز کو پہلی ترجیح رکھتے ہیں۔42 فیصد بھی اپنے ملک کے ساتھ کم سے کم ایک غیر ملکی لیگ کھیلنا چاہتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ 82 فیصد پلیئرز اپنے ملک کے ساتھ کوئی ایسا معاہدہ نہیں چاہتے جو ان کی لیگز میں مسائل بنے۔ سروے میں پاکستان اور بھارت سے کوئی رائے نہیں ۔