دہشتگردی کیخلاف پاک فوج کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی، نصر اللّٰہ کاکڑ

November 30, 2022

کوئٹہ(پ ر)آل مشترکہ بلوچستان بس اور مزدا اونرز ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر حاجی نصراللہ کاکڑ، کوئٹہ لورالائی کے چیئرمین غفار یٰسین زئی، قلعہ عبداللہ کے حاجی رفیق کاکوزئی، پشین کے بسم اللہ الکوزئی، گلستان کے ثناء اللہ ترین، عصمت ناصر، اشرف کاکڑاور کلیم اللہ کاکڑ نے بیان میں جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف اور جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تعیناتی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ مادر وطن کے دفاع اور سالمیت کیلئے پاک فوج نے جانوں کے نذرانے دیئے، دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔ سرحدوں کی حفاظت کیساتھ مشکل صورتحال میں فوج ہمیشہ قوم کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی رہی ۔ انہوں نے کہا کہ نئے چیف آف آرمی اسٹاف کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے انکار نہیں کیا جاسکتا قوم امید رکھتی ہے کہ نئے سپہ سالار ملک کو بحرانی کیفیت سے نکالنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میرٹ پر فوجی افسران کی تقرری ملک و قوم کیلئے نیک شگون ہے ، یہ ملک کی خوش قسمتی ہے کہ نئے سپہ سالار حافظ القرآن ہیں ۔