کینٹ بورڈز میں پراپرٹی ٹیکس کی نئی یونیفارم پالیسی متعارف

November 30, 2022

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) چکلالہ اور راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈز میں پراپرٹی ٹیکس کی نئی یونیفارم پالیسی متعارف کروا دی گئی۔ ڈائریکٹر جنرل ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹس پاکستان میجر جنرل طارق ضمیر کی زیر صدارت ہونیوالے اجلاس میں چکلالہ اور راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈز میں پراپرٹی ٹیکس کی نئی یونیفارم پالیسی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ۔اجلاس میں نئی پالیسی کو پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر لاگو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی بنیاد پر ہزاروں کی تعدا د میں نئے ٹیکس دہندگان ٹیکس نیٹ میں آئینگے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ نئی پالیسی متعارف کروانے کا مقصد یہ ہےکہ مساوی بنیادوں پر کمرشل اور رہائشی پراپرٹیز پر ایک جیسے اصول کے تحت عوام کو ٹیکس ادا کرنا پڑے۔ نئی متعارف ہونے والی پالیسی سے ٹیکس میں اضافہ نہیں ہو گا بلکہ برابری کی بنیاد پر ٹیکس کا اطلاق ممکن ہو سکے گا۔