کورٹ آرڈر کی عدم تعمیل پر محرر تھانہ کورال کو توہین عدالت کا نو ٹس

November 30, 2022

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)سینئر سپیشل مجسٹریٹ سی ڈی اے اسلام آ باد سردار محمد آصف نے کورٹآرڈرکی عدم تعمیل پر محرر تھانہ کورال محمد خالد کو توہین عدالت کا نو ٹس جاری کرتے ہوئے دو دسمبر کو عدالت میں طلب کرلیا۔ تحریری نوٹس میںکہا گیا ہے کہ آپ نے ایک ملزم کے خلاف جاری کئے گئے وارنٹ گرفتاری وصول کرنے سے انکار کیاجو توہین عدالت کے زمرے میں آ تا ہےلہذا آپ دو دسمبر کو عدالت میں پیش ہوکر اپنی پوزیشن کی و ضاحت کریں۔