ویسٹ مینجمنٹکمپنی سربراہ کا بوسن روڈ سے ہیڈ محمد والا شاہراہ کا معائنہ

November 30, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) سی ای او ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی حق نواز چوہان نے عوامی شکایات پر صفائی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے بوسن روڈ سے ہیڈ محمد والا جانیوالی شاہراہ کا معائنہ کیا۔انہوں نے سڑک کے اطراف میں ویسٹ کے ڈھیر فوری اٹھانے کا حکم دیا اور نیو گلگشت اور خان ویلج جانیوالی والی سڑک سے کوڑا کرکٹ لفٹ کرنے کی بھی ہدایت کی۔