غیرقانونی آنیوالے 10 افغان باشندے گرفتار، فارن ایکٹ کے تحت مقدمات درج

December 01, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ضلع ویسٹ پولیس نے غیر قانونی طریقے سے بارڈر کراس کرکے آنے ملک مخالف نعرے لگانے پر 10افغان باشندوں عظمت اللّٰہ، نصیب اللہ، اسماعیل خان، بشیر، امان اللہ، یار محمد، فتح اللہ، عیسیٰ، اسماعیل اور عبد اللہ کو گرفتار کر لیا ، گرفتاریاں پاکستان بازار، اورنگی، مومن آباد اور پیرآبادتھانے کی حدودسے عمل میں لائی گئیں، افغان باشندوں کو بنا کسی ملکی شناخت کے مشکوک حالت میں گرفتار کیا گیا۔مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔