سوئی سدرن گیس کمپنی کی سی بی اے کا تمام کنٹریکٹ ملازمین کومستقل کرنے کا مطالبہ

December 01, 2022

کراچی (پ ر) سوئی سدرن گیس کمپنی کی سی بی اے، انصاف جفاکش یونین سندھ بلوچستان نے مطالبہ کیا ہے کہ کمپنی کے تمام کنٹریکٹ ملازمین بشمول تھرڈ پارٹی کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کیا جائے، یونین کا کہنا ہے کہ وہ ادارے میں کام کرنے والے تمام ملازمین خواہ وہ کنٹریکٹ ہوں یا مستقل سب کی نمائندہ تنظیم ہے، انہوں نے کہا کہ کنٹریکٹ ملازمین کو کمپنی کے مروجہ قانون کے مطابق میڈیکل اور دیگر مراعات بھی نہیں دی جارہی ہیں۔