ارشد شریف کے قتل کی آزادانہ تحقیقات کیلئے چیف جسٹس کے نام خطوط لکھنے کا سلسلہ جاری

December 01, 2022

اسلام آباد (جنگ رپورٹر) پاکستان تحریکِ انصاف کے سوشل میڈیا ٹرینڈ کے تحت سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی آزادانہ تحقیقات کے لئے شہریوں کی جانب سے چیف جسٹس آف پاکستان کے نام خطوط لکھنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ تین روز میں چیف جسٹس کے نام تقریباً ایک ہزار خطوط موصول ہو چکے ہیں، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس کے نام تقریباً چار سو سے زائد خطوط موصول ہوئے ہیں جبکہ منگل کے روز 200 سے زائد خطوط موصول ہوئے۔