شہید اے ایس آئی کی نماز جنازہ ادا، میت جعفر آباد روانہ کر دی گئی

December 01, 2022

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) بلیلی کلی مہناس کراس کے قریب بلو چستان کانسٹیبلری کےٹرک پر خود کش حملے میں شہید ہونے والے اے ایس آئی محمد ابراہیم ولد محمد اسماعیل کی نمازجنازہ گزشتہ روز پولیس لائن کوئٹہ میں ادا کی گئی ،نماز جنازہ میں وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو ٗ انسپکٹر جنرل پولیس عبد الخالق شیخ ٗ کمانڈنٹ بی سی چوہدری سلمان کمشنر کوئٹہ ہ ڈویژن سہیل الرحمنٰ ڈی آئی جی کوئٹہ غلام اظفر میسر ٗ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ سمیت دیگر افسران نے شرکت کی نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد میت آبائی علاقے جعفر آباد روانہ کر دی گئی۔