پاکستان فرانس کا ہاکی میچ برابر

December 02, 2022

کراچی( اسٹاف رپورٹر) جنوبی افریقا میں نیشن ہاکی کپ میں پاکستان اور فرانس کا میچ 3-3 سے برابر رہا۔ پاکستانی ٹیم ہفتے کو جاپان کے خلاف پانچ سے آٹھویں پوزیشن کا میچ کھیلے گی۔ پاکستان کی جانب سے پہلا گول رانا عبدالوحید، دوسرا افراز اور تیسراارباز احمد نے کیا۔ فرانس کیلئے وین پیٹر، نوئے جوئن اور وکٹر چارلٹ گول اسکورر رہے ۔ جمعرات کو آئرلینڈ نے جنوبی افریقا کو ایک گول سے ہراکر پول اے میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی، ملائیشیا نے جاپان اور کوریا نے کینیڈا کو ہرایا۔