پرتھ ٹیسٹ میں لبوشین اور اسمتھ کی ڈبل سنچریاں

December 02, 2022

پرتھ (جنگ نیوز) اسٹیو اسمتھ اور مارنس لبوشین کی ڈبل سنچریوں کی بدولت آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز چار وکٹ پر 598رنز بنا کر پہلی اننگز ڈیکلیئر کردی۔ اسمتھ 200رنز کیساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔ لبوشین نے 204رنز اسکور کیے۔ ٹریوس ہیڈ 99رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ جواب میں مہمان ٹیم نے کھیل ختم ہونے پر بغیر نقصان 74رنز بنائے تھے۔ ڈیبیو کرنیوالے شیونرائن چندر پال کے بیٹے ٹیگنرائن چندر پال 47اور کریگ بریتھویٹ 18رنز بناکر ناٹ آئوٹ ہیں۔