مقامی سائبر سیکیورٹی سسٹم مارچ تک شروع کردیا جائیگا‘ ڈی جی پی ٹی اے

December 02, 2022

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) پی ٹی اے کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد مکرم خان نے کہا ہے کہ پاکستان مارچ 2023تک ڈیٹا کی خلاف ورزی کے بڑھتے ہوئے خطرات کا تجزیہ، پتہ لگانے اور بروقت جواب دینے کے لئے اپنا پہلا مقامی سائبر سکیورٹی سسٹم متعارف کرانے کے لئے تیار ہے جو مارچ تک کام شروع کردیگا،مقامی سسٹم درآمد شدہ سسٹمز میں استعمال ہونیوالے جاسوسی ٹولز کے ممکنہ خطرے کو بھی دور کردے گا۔ وہ نیشنل ٹیلی کام، سکیورٹی آپریشن سینٹر بنا رہے ہیں جبکہ بنیادی مقصد مقامی سسٹم کا قیام ہے۔ بدھ کو اسلام آباد میں منعقدہ 5ویں بین الاقوامی کانفرنس بعنوان ’’سائبر تھریٹ انٹیلی جنس سمٹ 2022‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ باضابطہ طور پر 2 مارچ 2023 تک شروع کر دیا جائے گا۔