میڈرڈ: یوکرین ایمبیسی میں پارسل بم پھٹ گیا، ایک زخمی

December 02, 2022

میڈرڈ(اے ایف پی) اسپین کی پولیس ان ملزمان یا ملزم کو تلاش کررہی ہے جس نے خطوں میں بم رکھ کر کئی ٹارگیٹس پر بھیجے جن میں سے ایک خط یوکرین ایمبیسی میں پھٹ گیا جس سے یوکرین ایمبیسی کی سیکیورٹی افسر زخمی ہوگیا ہے۔ وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ اس طرح کا ایک خط وزیر اعظم کی سرکاری رہائشکاہ بھیجا گیا تھا جسے کنٹرولڈ طریقے سے ضائع کردیا گیا۔