ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 32 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز مزید کم ہوگئے

December 02, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 32کروڑ 70لاکھ ڈالرز مزید کم ہو گئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق 25 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے اختتام پر ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب 37 کروڑ 82 لاکھ ڈالرز کی سطح پر آگئے۔ ان میں سے 7 ارب 49کروڑ 87 لاکھ ڈالر اسٹیٹ بینک کے پاس ہیں جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 87 کروڑ 95 لاکھ ڈالرز کے ذخائر ہیں۔