پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن کا آغاز

December 02, 2022

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سپیشل ہیلپ لائن 1223 کا آغاز کر دیا۔جعلساز اور ملاوٹ مافیا کی شکایات 1223 پر درج کروائی جا سکیں گی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک کے مطابق ریپڈ رسپانس بائیک سکواڈ کو شکایات کے فوری حل کے لیے 1223 سے منسلک کیا گیا ہے۔1223 پر ماہر غذائیات بہترین غذا اور بیماریوں کے متعلق مفت راہ نمائی بھی فراہم کریں گے۔