منشیات کے مجرم کو عمر قید اور دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا

December 02, 2022

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کچلا ک اعجاز احمد لانگو کی عدالت نے منشیات برآمد ہونے کے مقدمے میں نامزد ملزم اسلم خان کو جرم ثابت ہونے پر قید اور دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں ملزم کو مزید چھ ماہ قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔استغاثہ کے مطابق پولیس تھانہ نیو کچلاک کے عملے نے گاڑی سے 36کلو گرام چرس برآمد کر کے ملزم اسلم خان کو گرفتار کرلیا تھا اور ان کے خلاف چالان عدالت میں پیش کیا تھا۔عدالت نے منشیات کی سپلائی میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی بحق سرکا ر ضبط کر نے کا حکم دیا ہے۔