کانفرنس کے دوسرے روز مختلف کتابوں کی تقریب رونمائی

December 03, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پندرہویں عالمی اردو کانفرنس کے دوسرے روز ثروت حسین کی لکھی گئی کتاب ”فاتح کا گیت“، صابر ظفر کی کتاب ”ایک لہر کی چھاگل“، طاہر کاظمی کی کتاب ”زندگی سے ڈرتے ہو“ اور اصغر اندیم سید کی کتاب ”پھرتا ہے فلک برسوں “کی تقریب رونمائی کی گئی ، نظامت کے فرائض سلمان ثروت نے سرانجام دےاس موقع پر افضال احمد سید، ضیاءالحسن، مہناز رحمان اور حارث خلیق نے اپنے مقالے پیش کئے ۔