بلوچستان،CSS امیدواروں کیلئے عمر کی حد مزید بڑھانے سے انکار

December 03, 2022

اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی نے کہا ہے کہ بلوچستان، جی بی اور فاٹا کے سی ایس ایس کے امیدواروں کے لئے خصوصی امتحان کے لئے عمر کی بالائی حد 32سے 34 سال کی گئی ہے، اس میں مزید اضافہ نہیں کیا جاسکتا۔ ایسا کرنا باقی صوبوں کے امیدواروں کے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہوگی۔ جمعہ کو عالیہ کامران کے سی ایس ایس کے امتحان کے لئے بلوچستان کے خواہش مند امیدواروں کی عمر کی حد37سال نہ کرنے سے متعلق توجہ مبذول نوٹس کا جواب دیتے ہوئے مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ سی ایس ایس کے لئے بالائی عمر کی حد 30 سال ہے۔ بلوچستان کے لئے پہلے ہی دو سال کی رعایت ہے۔