کراچی ( نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ کے صنعتی ترقی کے ادارے (UNIDO)نے یورپی یونین کے تعاون سے جاری غربت کے خاتمے اور دیہی سندھ میں جامع ترقی کے پروگرام (PAIDAR) کے تحت ٹھٹہ میں نوجوانوں کے لیے پہلے چار روزہ بوٹ اسٹریپ کیمپ کا آغاز کردیا۔افتتاحی نشست سے خطاب کرتے ہوئے UNIDO کے نیشنل ٹیکنیکل ایڈوائزر فاروق صدیقی نے کہا کہ کاروباری سرگرمیوں کا فروغ پائیدار روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور مقامی معاشی ترقی کیلئے انتہائی اہم ہے۔