کراچی (اسٹاف رپورٹر)بن قاسم کے علاقے میں جھاڑیوں سے حاملہ لڑکی کی گولیاں لگی لاش ملی۔ تفصیلات کے مطابق بن قاسم ٹاؤن تھانے کی حدود اسٹیل مل سے جناح گیٹ کی جانب جاتے ہوئے بائیں جانب واقع جھاڑیوں سے ایک نوجوان لڑکی کی لاش ملی ۔مقتولہ کی عمر 18سے 20 برس کے درمیان ہے۔