کراچی (اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے زیرِ اہتمام ’’سانحہ 30ستمبر 1988ء حیدرآباد‘‘ کے شہداء کے ایصالِ ثواب کے لئے ملک بھر میں قرآن و فاتحہ خوانی کے اجتماعات ہوئے جن میں شہداء کوبھرپور خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ مرکزی اجتماع ایم کیو ایم کے مرکز بہادرآباد میں ہوا، جس میں سانحہ 30ستمبر 1988ء حیدرآباد سمیت ایم کیو ایم کے تمام شہداء کی مغفرت، اسیروں کی جلد رہائی، لاپتہ کارکنوں کی جلد بازیابی اور پاکستان کی سلامتی و خوش حالی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔