کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ صوبائی حکمران خالی بھاشن دینے کی بجائے عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کریں، سندھ حکومت نہ تو عوام کے مفادات کا تحفظ کرنا چاہتی ہے اور نہ ہی اس میں اتنی اہلیت نظر آتی ہے کہ وہ سندھ کے عوام کی زندگیوں میں بہتری لاسکے،سندھ کے عوام بدحالی، مہنگائی، بے روزگاری اور بنیادی مسائل کا شکار ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے بزنس فورم کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔