مریم اورنگزیب کیلئے استقبالیہ، میڈیا انڈسٹری کے مسائل اجاگر کرینگے، ٹکا خان

December 03, 2022

اسلام آباد( جنگ نیوز ) وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب سے آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے تاحیات سیکرٹری جنرل ٹکان خان نے ان کے دفتر میں ملاقات کی ہے۔اس موقع پر آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے تاحیات سیکرٹری جنرل ٹکان خان نے مریم اورنگزیب کودعوت دیتے ہوئے بتایا کہ آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن نے آپ کے اعزاز میں دعوت استقبالیہ کا پروگرام ترتیب دیا ہے جس میں آل اخبار فروش فیڈریشن کے رہنما، ایڈیٹرز، صحافتی تنظیموں کے ذمہ داران، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت کثیر تعداد میں لوگ شرکت کریں گے۔ ٹکا خان کا کہنا تھا کہ ہم میڈیا انڈسٹری کے مسائل وفاقی وزارت اطلات کے سامنے رکھیں گے۔امید ہے اخبارفروشوں کے مسائل کو نظرانداز نہیں کیا جائے گا۔ وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے ٹکا خان کی دعوت استقبالیہ کو قبول کرتے ہوئے بتایا کہ سابقہ حکومت نے ملک کے معاشی نظام کو درہم برہم کر دیا تھا ۔ ہم نے وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں انتہائی سخت حالات کا مقابلہ کیا۔