والد کو بگاڑنے میں مونس الٰہی کا بڑا ہاتھ ہے، عطاء تارڑ

December 03, 2022

لاہور (اے پی پی، مانیٹرنگ سیل) وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ والد کو بگاڑنے میں مونس الٰہی کا بڑا ہاتھ ہے، پنجاب اور کے پی کے کی اسمبلیاں توڑی گئیں تو ہم انتخابات کیلئے تیار ہیں ، یہ سرکاری طاقت چھوڑ کر میدان میں آئینگے تو انہیں پتہ لگ جائیگا ، ہماری ہر آئینی آپشن پر تیاری مکمل ہے مگر ہماری حتی الوسع کوشش ہے کہ اسمبلیاں نہ ٹوٹیں ، ہم جمہوری سوچ کے مالک ہیں ہماری پوری کوشش ہے کہ اسمبلیاں نہ ٹوٹیں اور وہ اپنی آئینی مدت مکمل کریں ،آئین و قانون کی رو سے تحریک عدم اعتماد کبھی بھی آ سکتی ہے۔