منی لانڈرنگ کے ملزم کو 31 سال قید، 70 لاکھ جرمانہ، جائیداد ضبط

December 03, 2022

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) سپیشل جج سینٹرل راولپنڈی شوکت کمال ڈار نے منی لانڈرنگ کے دو مقدمات میں ملوث ملزم کو جرم ثابت ہونے پر قید اور جرمانے کی سزا سنادی۔ عدالت نے منی لانڈرنگ سے بنائی گئی ملزم کی جائیداد بھی ضبط کرنے کا حکم دیدیا، سزا پانے والے ملزم اسامہ علی پر الزام تھا کہ اس نے صرف ایک شخص کو کینیڈا بھجوانے کا جھانسہ دیکر چار کروڑ 81 لاکھ 6 ہزار روپے ہتھیائے تھے۔گزشتہ روز عدالت نے ملزم کو رقم ہتھیانے کے جرم میں سات سال قید اور 20 لاکھ روپے جرمانہ اور امیگریشن آرڈیننس کے تحت 24 سال قید اور 50 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی، ایف آئی اے نےملزم کیخلاف 2020اور 2021میں مقدمات درج کئے تھے۔