جامعہ زکریا فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن فیکلٹی کے تحت انٹرنیشنل سیمینار

December 03, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر)جامعہ زکریا فیکلٹی آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن کے شعبہ ہیومن نیوٹریشن کے زیراہتمام انٹرنیشنل سیمینار کا انعقاد کیاگیا۔ سیمینار کا موضوع ’’کامیابی مخصوص جنس کی محتاج نہیں‘‘ تھا۔یونیورسٹی آف اوریگن ڈیپارٹمنٹ آف سوشیالوجی امریکہ کی پروفیسر ڈاکٹر انیتہ ایم وائس نے کہاکہ پاکستان کے معاشرے کی تبدیلی کے لیے بچیوں کی تعلیم خاص طور پر یونیورسٹی کی سطح پر بڑا اہم کردار ادا کرتی ہیں۔سیمینار میں ڈاکٹر محمد ریاض، ڈاکٹر طارق اسماعیل ، ڈاکٹر عدنان امجد، ڈاکٹر محمد بلال ،ڈاکٹر احسن ، ڈاکٹر صائمہ افضل ڈاکٹر حمیرا ، ڈاکٹر عامر اسماعیل ، طلحہ اقبال سمیت طلباء طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔