فوڈ اتھارٹی کے عوامی شکایت پر ایکشن لیتے ہوئے تمام میٹ شاپس کے معائنے

December 03, 2022

پشاور (لیڈی رپورٹر)خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے جمیل چوک میں غیر معیاری گوشت فروخت کے حوالے سے عوامی شکایت پر ایکشن لیتے ہوئے تمام میٹ شاپس کے معائنے کئے۔ ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی شاہ رخ علی خان کی ہدایت پر گوشت کے معیار کے حوالے سے شہریوں کی شکایات پر فوری ایکشن لیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ سیفٹی اتھارٹی پشاور ڈویژن ذیشان محسود کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی ٹیم نے محکمہ لائیو اسٹاک کے ماہرین کے ہمراہ جمیل چوک اور پھندو روڈ پر میٹ شاپس کے تفصیل سے معائنے کئے۔ محکمہ لائیو اسٹاک کے ماہرین کے مطابق انسپکشن کے دوران تمام میٹ شاپس میں رنگ روڈ سلاٹر ہاوس میں ذبحہ کئے جانے والے مویشیوں کا گوشت پایا گیا۔ لائیو اسٹاک ماہرین نے تمام میٹ شاپش میں ایس او پیز کے تحت مویشی ذبحہ ہونے کی تصدیق کی، اور کسی بھی میٹ شاپ میں مردہ جانور کا گوشت نہیں پایا گیا۔ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق انسپکشن کے دوران میٹ شاپس میں حفظان صحت کے اصولوں پر عملدرآمد یقینی بنانے اور بہتر صفائی کے لئے دکانداروں کو ایمپرومنٹ نوٹسز جاری کئے گئے۔ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق متعلقہ میٹ شاپس میں غیرمعیاری و مردہ جانوروں کا گوشت فروخت ہونے کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں، شہری متعلقہ دکانوں سے گوشت خرید کر اس کا استعمال کرسکتے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی شاہ رخ علی خان کی ہدایت پر گوشت کے معیار کے حوالے سے شہریوں کی شکایات پر فوری ایکشن لیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ سیفٹی اتھارٹی پشاور ڈویژن ذیشان محسود کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی ٹیم نے محکمہ لائیو اسٹاک کے ماہرین کے ہمراہ جمیل چوک اور پھندو روڈ پر میٹ شاپس کے تفصیل سے معائنے کئے۔ محکمہ لائیو اسٹاک کے ماہرین کے مطابق انسپکشن کے دوران تمام میٹ شاپس میں رنگ روڈ سلاٹر ہاوس میں ذبحہ کئے جانے والے مویشیوں کا گوشت پایا گیا۔ لائیو اسٹاک ماہرین نے تمام میٹ شاپش میں ایس او پیز کے تحت مویشی ذبحہ ہونے کی تصدیق کی، اور کسی بھی میٹ شاپ میں مردہ جانور کا گوشت نہیں پایا گیا۔ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق انسپکشن کے دوران میٹ شاپس میں حفظان صحت کے اصولوں پر عملدرآمد یقینی بنانے اور بہتر صفائی کے لئے دکانداروں کو ایمپرومنٹ نوٹسز جاری کئے گئے۔ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق متعلقہ میٹ شاپس میں غیرمعیاری و مردہ جانوروں کا گوشت فروخت ہونے کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں، شہری متعلقہ دکانوں سے گوشت خرید کر اس کا استعمال کرسکتے ہیں۔