صوبے میں بے سہارا اور معذور افراد کی مددکی جائے گی، سرتاج احمد

December 03, 2022

پشاور (لیڈی رپورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز، انٹرنیشنل ریفیوجیز فنڈ، مرکز بحالی معزوران پشاور اور الخدمت خیبر پختونخوا نے صوبے میں بے سہارا لوگوں بالخصوص جسمانی طور پر معذور افراد کی مدد اور منشیات کے عادی افراد کی دوبارہ بحالی کے سلسلے میں مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیااس سلسلے میں گزشتہ روز کوارڈینیٹر ایف پی سی سی آئی خیبر پختونخوا سرتاج احمد خان کی قیادت میں ایک اہم اجلاس فیڈریشن ہاؤس پشاور میں منعقد ہوا جس میں انٹرنیشنل ریفیوجیز فنڈ کے نصرت حق، الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخوا کے ریسورس موبیلائزیشن منیجر محمد عدنان، جواد علی شاہ، مرکز بحالی معزوران پشاور کے صدر انجم انور،سیکرٹری ایف پی سی سی آئی انجینئیر خالد حیدر، محمد نصیر موجود تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مرکز بحالی معذوران کے صدر انجم انور نے کہا کہ ہمارے ادارے میں گزشتہ کئی سالوں سے کسی حادثے کا شکار کر معذور ہونے والے افراد کا علاج معالجہ اور دوبارہ بحالی کے لئے ایکسرسائزیز کروائے جارہے ہیں جس سے سینکڑوں افراد دوبارہ اپنے پاوں پر کھڑا ہونے کے قابل ہوئے ہیں۔ اب ہم اسی سنٹر کو اسٹیٹ آف دی آرٹ بلڈنگ بنا کے وہاں شفٹ کررہے ہیں تاکہ یہ ادارہ مکمل طور پر اپنے پاؤں پہ کھڑا ہوسکے۔ انہوں نے دعوت دی کہ ایف پی سی سی آئی اور بزنس کمیونٹی ہمارے بورڈ آف ڈائریکٹر کے ممبر بنے۔ تاکہ سب مل کر صوبے کے مصیبت ذدہ لوگوں کی مدد کر سکیں۔