راولپنڈی سے چوری نئی کار چارسدہ سے 12گھنٹے بعد برآمد

December 04, 2022

پشاور (نامہ نگار) صوبائی محکمہ ایکسائز خیبرپختونخوا نے کار چوروں کے خلاف کامیاب کارروائی کے دوران راولپنڈی سے چوری ہونے والی گاڑی کو12گھنٹے کے اندر برآمد کرلیا، صوبائی محکمہ ایکسائز کے مطابق تھانہ ایکسائز پشاور کو راولپنڈی کے ایک شخص نے اطلاع دی کہ ان کی گاڑی چوری ہوکر پشاور کی طرف لے جائی گئی ہے جس پر تھانہ ایکسائز نے سرچ شروع کی اس دوران مذکورہ چوری شدہ نئی ماڈل کی ہونڈا سوک کار کو چارسدہ روڈ سے برآمدکرلیاگیا ، محکمہ ایکسائز کےمطابق مبینہ کار چوروں نے گاڑی کو اسلام آباد سے پشاور پہچانے کیلئے اس پر اسلام آباد کی نمبر پلیٹ لگائی تھی۔