نیشنز ہاکی ٹائٹل جنوبی افریقا کے نام، پاکستان کی چھٹی پوزیشن

December 05, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) جنوبی افریقا میں ایف آئی ایچ نیشنز کپ ہاکی میں پاکستان نے کینیڈا کو 5-4سے شکست دے کر چھٹی پوزیشن حاصل کی، فائنل میں میزبان جنوبی افریقا نے آئرلینڈ کو4-3سے مات دے کر ٹائٹل جیت لیا، جنوبی کوریا نے ملائیشیا کو0-4سے شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ کینیڈا کے خلاف پاکستان کی جانب سے محمد ارباز ، مرتضی،حنان شاہد، رانا عبدالوحید اور اسامہ نے گول اسکور کیے۔