اسلام آباد سے جدہ کی پرواز میں فنی خرابی، طیارہ کراچی اتار لیا گیا

December 05, 2022

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) اسلام آباد سے جدہ کیلئے روانہ ہونے والی قومی ایئر لائن کی پرواز فنی خرابی کی وجہ سے کراچی میں اتار لی گئی۔ ایوی ایشنذرائع کے مطابق پرواز پی کے 741نے اتوار کی شام چھ بج کر 45منٹ پر اسلام آباد سے جدہ کے لئے ٹیک آف کیا۔ طیارہ ایک گھنٹے کی پرواز کے بعد پاکستان کی فضائی حدود میں قلات کے قریب تھا کہ بوئنگ 777طیارے میں فنی خرابی کی نشاندہی ہوئی۔ کپتان کے رابطہ کرنے پر ایئر ٹریفک کنٹرول نے طیارے کو کراچی اتارنے کی ہدایت کی۔