سی ڈی اے انسداد تجاوزات اسکواڈ کی تعطیل کے باوجود کارروائیاں

December 05, 2022

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے محمد عثمان یونس کی ہدایت پر انسداد تجاوزات سکواڈ نے تعطیل کے باوجود کارروائیاں کیں۔ اسلام آباد کچہری سیکٹر ایف ایٹ‘ جی سیون‘ مارگلہ ٹاؤن نزد پونا فقیراں‘ لہتراڑ روڈ کھنہ اور کری روڈ زون فور میں 11ٹرک سامان ضبط کر کے متعدد تعمیرات گرا دی گئیں۔ پارکنگ میں رکھے کرسیاں میز اور باربی کیو کاؤنٹرز سمیت 9ٹرک سامان ضبط‘ پونا فقیراں میں قبضہ مافیا کا کمرہ بمعہ کچن‘ کری روڈ پر کمرہ گرا دیا گیا۔ لہتراڑ روڈ کھنہ میں ایک ٹرک جبکہ ایف سیون تھری میں ایک ٹرک تجارتی سامان ضبط کیا گیا۔ ڈی جی انفورسمنٹ نے کہا کہ مافیا سے کوئی رعایت نہیں ہو گی۔