بگا شیخاں میں قبرستان کیلئے مختص 80 کنال جگہ قابضین سے خالی کروا لی گئی

December 05, 2022

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے،خبر نگار) وزیر اعلیٰ پنجاب شکایات سیل کے ڈویژنل وائس چئیرمین راولپنڈی ساجد علی قریشی نے قبضہ مافیا کے خلاف ملنے والی درخواست پر راولپنڈی کے مضافاتی علاقے بگا شیخاں میں قبرستان کے لئے مختص 80کنال جگہ ناجائز قابضین سے خالی کروا لی ۔ قبرستان کیلئے مختص اراضی میں سے کروڑوں روپے مالیت کے پلاٹ بنا کر فروخت کئے جا رہے تھے ۔ساجد علی قریشی، اسسٹنٹ کمشنر تحصیلدار، پٹواری اور تھانہ روات پولیس کے ہمراہ قبضہ والی جگہ پر پہنچ گئے اور قبرستان کی جگہ کو خالی کروالیا ۔