حارث رؤف ٹیسٹ سیریز سے باہر

December 06, 2022

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) فاسٹ بولر حارث رؤف زخمی ہونے کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف بقیہ دونوں ٹیسٹ میچوں میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ ایم آر آئی اسکین کے مطابق انہیں آرام کی ضرورت ہے۔ بابر اعظم نے پریس کانفرنس میں کہا کہ حارث کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے تاہم انہوں نے حسن علی اور محمد عباس کی واپسی کے امکانات کو یہ کہہ کر مسترد کردیا کہ وہ 18رکنی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔