آزاد کشمیر میں اپوزیشن کے میئر اور چیئر مین باہمی مشاورت سے لانے کا فیصلہ

December 06, 2022

مظفر آباد (آئی ا ین پی) آزاد کشمیر میں اپوزیشن نے مئیر اورچیئر مین کے عہدے باہمی مشاورت سے سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے ،ن لیگ اور پیپلز پارٹی آزادکشمیر نے مقامی لیڈر شپ کو اختیار دیا ہے کہ وہاں کے حالات مدنظر رکھ کر حکمت عملی سامنے لائی جائے،ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت نے مقامی سطح پر تمام لیڈر شپ کو اختیار دیا ہے کہ وہاں کے حالات مدنظر رکھ کر حکمت عملی سامنے لائی جائے۔