پرانے ڈیزائن کے کرنسی نوٹ 31 دسمبر کے بعد تبدیل نہیں ہونگے

December 06, 2022

اسلام آباد(اے پی پی)اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ پرانے ڈیزائن کے بڑے سائز والے کرنسی نوٹ31 دسمبر 2022کے بعد تبدیل نہیں کرائے جا سکیں گےلہذا عوام اس آخری موقع سے فائدہ اٹھاکر ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن (بی ایسسی) کے فیلڈ دفاتر پر جا کر ان کرنسی نوٹوں کو تبدیل کرا لیں۔

پیر کوا سٹیٹ بینک سے جاری اعلامیہ کے مطابق نوٹوں کو تبدیل کرانے کی یہ آخری تاریخ ہے، آخری تاریخ کے بعد یہ کرنسی نوٹ ایس بی پی، بی ایس سی کے کاؤنٹرز پر بھی تبدیل نہیں کرائے جا سکیں گے اور اس طرح ان کی قدروقیمت ختم ہو جائے گی۔