ڈیری فارمنگ سیکٹر کو منافع بخش بنانے کیلئے ہالینڈ کے فارمرز کی پاکستان آمد

December 06, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے ڈیری فارمنگ سیکٹر کو زیادہ منافع بخش بنانے کیلئے فارمر ٹو فارمر پروگرام کے تحت ہالینڈ کے فارمرز کی پاکستان آمد، پاکستانی ڈیری فارمرز کی تربیت اور ڈیری فارمنگ کے جدید طریقوں سے آگاہی کے لیے فریز لینڈ کمپینا پاکستان نے اپنے ڈیری ڈویلپمنٹ پروگرام (ڈی ڈی پی) کے پلیٹ فارم سے ہالینڈ کے تجربہ کار ڈیری فارمرز کو پاکستان مدعو کیاہے فارمر ٹو فارمر پروگرام کے تحت 2ڈچ فارمرز پیٹرس ایڈریانس اور ہرمن گیرہارڈ نےساہیوال میں ایف سی ای پی ایل کی فیکٹری اور ڈیری فارمز کا دورہ کیا۔