اکابرین کی شان میں گستاخی،مقدمہ درج نہ ہونے پر ہنگامہ، پتھراؤ، پولیس موبائل جلادی

December 06, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مومن آباد تھانے کی حدوداورنگی ٹاون نمبر10میں اکابرین کی شان میں گستاخی کے خلاف مقدمہ درج نہ کر نے کے خلاف علاقہ مکینوں کا پیر کودوبارہ ا حتجاج اور پتھراو کر کےسرکاری املاک کو نقصان پہنچایا اور، اطلاع ملنے پر ایس ایس پی ویسٹ اور و پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ، مشتعل افراد نے پولیس موبائل کو آگ لگادی ،مظاہرین کے پتھراو سے ایس ایچ او مومن آباد اور ایک پولیس کانسٹیبل زخمی ہو گیا، زخمی ایس ایچ او اور پولیس کانسٹیبل کو عباسی اسپتال منتقل کردیا گیا۔