راولپنڈی ڈویژن کی 558 ترقیاتی اسکیمیں، 403 منصوبوں پر کام جا ری

December 06, 2022

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) راولپنڈی ڈویژن کی 558 ترقیاتی سکیموں میں سے 403 منصوبوں پر کام جا ری ہیں جبکہ 155نئے منصوبے ہیں۔جن کیلئے 24156.4ملین روپے کے فنڈز جاری ہوچکے ہیں۔ اس میں سے اب تک 8700 ملین روپے استعمال کیے جا چکے ہیں-اس بات کا اظہار کمشنر ثاقب منان کی زیر صدارت راولپنڈی ڈویژن کی ترقیاتی سکیموں کے جائزہ اجلاس میں کیا گیا۔اس موقع پر کمشنر نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ اپنے اضلاع میں جاری تر قیاتی سکیموں کا جا ئزہ لیں۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کسی سکیم میں اضافی ایلو کیشن کی ضرورت تو نہیں اور اگر ہے تو اسکی ڈیمانڈ صوبائی حکومت کو فوری بھجوائی جائے۔ ڈویژن بھر میں زیادہ تر منصوبےسکول، محکمہ صحت، واسا، پبلک ہیلتھ، ہا ئی ویز اور لو کل گو ر نمنٹ سے متعلقہ ہیں۔