پاکستان اور انگلش کرکٹ ٹیموں کا آج پریکٹس نہ کرنیکا فیصلہ

December 07, 2022

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)پہلا ٹیسٹ ہارنے کےبعد پاکستانی کرکٹ ٹیم نے مسلسل دوسرے دن پریکٹس نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔منگل کو سفر کے بعد بدھ کو پاکستانی کھلاڑی مکمل آرام کریں گے۔جمعرات کو بابر اعظم کی قیادت میں ٹیم پریکٹس کرے گی ۔پاکستان کے ساتھ بدھ کو انگلینڈ کی ٹیم بھی پریکٹس نہیں کرے گی۔