• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپر لیگ گیارہ کی انعامی رقم ڈبل کردی گئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ گیارہ کی انعامی رقم میں اضافہ کردیا ہے۔ فاتح ٹیم کے لئے رقم دگنی کردی گئی ہے۔ پی سی بی کے مطابق فاتح ٹیم کو پانچ لاکھ کے بجائے 10 لاکھ ڈالرز دیے گئے ۔ جبکہ رنر اپ کےلیے انعامی رقم 2 لاکھ ڈالر ز کے ساتھ اضافی 3 لاکھ ڈالرز کا اعلان کیا گیا ۔ پی سی بی اعلامیے ک مطابق پی ایس ایل کی بہترین پلیئر ڈیولپمنٹ کےلیے کوشش کرنے والی فرنچائز کو بھی 2 لاکھ ڈالر کی رقم ملے گی۔