کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سپر لیگ فائنل کیلئے تماشائیوں کا جوش وخروش دیدنی تھا۔ تمام ٹکٹ ایڈوانس میں فروخت ہوگئے ، تماشائیوں نے چار گھنٹے پہلے چار بجے اسٹیڈیم میں داخلہ شروع کردیا تھا۔ پی سی بی نے فائنل میں رش کے پیش نظر تماشائیوں کو جلد آنے کی ہدایت کی تھی ۔ میچ کیلئے لاہور ٹریفک پولیس نے ٹریفک انتظامات مکمل کئے تھے جبکہ کھلاڑیوں اور آفیشلز کے لیے بھی سخت سکیورٹی انتظامات کیے ہوئے تھے۔ شائقینِ کی سہولت کیلئے 5 پارکنگ اسٹینڈز قائم کئے گئے تھے ، شائقین نے گاڑیاں گورنمنٹ کالج فار بوائز، سی بی ڈی پارکنگ میں پارک کیں۔ تمام سڑکیں بشمول مال روڈ، جیل روڈ، کینال روڈ ٹریفک کیلئے کھلی تھیں۔