• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پرو ہاکی لیگ کے لئے قومی سنیئر ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ پیر سے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا ۔ کیمپ میں کراچی کے سات کھلاڑی بابر سادات، عدنان، ارباز ایاز ، شاہ زیب، سعد ظہیر، عثمان اشرف، عبدالوہاب بھی شامل ہیں۔ کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ 4 مئی کو شام پانچ بجے پی ایس بی کوچنگ سینٹر لاہور میں ہیڈ کوچ کو رپورٹ کریں۔ نئے ہیڈ کوچ منطور الحسن کا طویل عرصے بعدیہ پہلا اسائمنٹ ہوگا۔