• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ: زون تین نے زون دو کو ہرا دیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پی سی بی ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سینئر ( کراچی ریجن ) کرکٹ ٹورنامنٹ کے چوتھے راؤنڈ کے دوسرے روز کے سی سی اے اسٹیڈیم پر زون تین نے زون دو کو ایک اننگز اور 3 رنز سے شکست دے دی۔ادھر یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس پر زون چار کی پہلی اننگز 198 رنز کے جواب میں زون ایک پہلی اننگز میں 186 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔ ملک زین العابدین 43، رحمان غنی 38 اور محمد رضا نے 34 رنز بنائے۔ زون چار اپنی دوسری اننگز میں 109 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ اسپنر رحمان غنی نے 6 اور میڈیم پیسر محمد رضا نے 4 وکٹ لیے ۔ زون ایک کو 122 رنز بنانے ہیں میچ کے اختتام پر زون ایک نے ایک وکٹ کے نقصان پر 55 رنز بنا لئے ۔