کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سپر لیگ فائنل میں پشاور زلمی کے آل راؤنڈر ایرون ہارڈی پلیئر آف دی فائنل قرار دیا گیاانہوں نے چاروکٹیں ، اور 56 رنز ناٹ آؤٹ رنز بنائے۔ ان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کھیلنے سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا، لیگ کے بہترین بولر سفیان مقیم کو فضل محمود کیپ دی گئی ، انہوں نے ایونٹ میں 22 وکٹیں حاصل کیں۔زلمی کے کپتان بابر اعظم 588رنز کے ساتھ بہترین بیٹر قرار پائےانہیں گولڈن بیٹ اور حنیف محمد کیپ دی گئی۔ پشاور زلمی کے فرحان یوسف بہترین فیلڈر قراردیئے گئے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان بہترین آل راؤنڈر زلمی کے کوشال مینڈس بہترین وکٹ کیپر ،حیدرآباد کنگزمین کے حُنین شاہ ایمرجنگ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ اورپاکستان کےآصف یعقوب پی ایس ایل الیون کے بہترین امپائر قرار دیئے گئے ۔