• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کے نامور کوہ پیما ساجد علی سدپارہ نے نیپال میں واقع دنیا کی 5ویں بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ماکالو (8485 میٹر) کو بغیر اضافی آکسیجن کے سر کر لیا۔ ساجد سدپارہ اس وقت دنیا کی تمام 14، 8 ہزار میٹر سے بلند چوٹیوں کو بغیر اضافی آکسیجن کے سر کرنے کے مشن پر ہیں، اور ماکالو کی کامیاب چڑھائی اس سلسلے میں ان کی 10ویں بڑی کامیابی ہے ۔